چین روس کشمیرمیں حالات معمول پرلانے کیلئے مدد کریں،خواجہ آصف کی اپیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 اپریل 2018 20:26

چین روس کشمیرمیں حالات معمول پرلانے کیلئے مدد کریں،خواجہ آصف کی اپیل
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل 2018ء) : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے چین اور روس سے کشمیر میں حالات معمول پرلانے کی اپیل کردی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے 6اپریل کوملک بھر میں یوم کشمیر منانے کااعلان کیاہے،بھارتی حکمران دہشتگرد ہیں اس لیے حالات خراب ہوتے جارہے،اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کابینہ اجلاس کاون پوائنٹ ایجنڈا تھا۔اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دنیا بھرکے ممالک میں کشمیرایشوکراجاگرکرنے کیلئے وفود بھی بھیجیں گے۔ چین اور روس سے اپیل ہے کہ کشمیرمیں حالات معمول پرلانے کیلئے مدد کریں۔

روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے 6اپریل کوملک بھر میں یوم کشمیر منانے کااعلان کردیا ہے۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 6اپریل کوتقاریب کاانعقاد کیا جائے گا۔بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ بھارتی حکمران دہشتگرد ہیں اس لیے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔گجرات کی تاریخ مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرکی 2ہزار سے زائد بارخلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں۔ جنگ مسلط کی گئی توپاک فوج ہروقت تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے 8ہزار سے زائد کشمیریوں کوپیلٹ گن کانشانہ بنایا گیا۔65ہزارسے زائد گھروں کومسمار کیاگیا۔جبکہ 19ہزارکشمیریوں کوگرفتار کیا۔2016کے بعد بھارتی فوج نے کشمیر میں 1500سے زائد آپریشنز کیے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہمیں متحد ہوکرکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آوازاٹھانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :