بندر 15دن کا بچہ لے کر بھاگ گیا

بھارتی ریاست اڑیسا میں بچے کی لاش گھر کے قریب ہی واقع ایک کنوئیں سے مل گئی ، پولیس

پیر 2 اپریل 2018 23:43

بندر 15دن کا بچہ لے کر بھاگ گیا
اڑیسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) بھارتی ریاست اڑیسا کے گاؤں میں ایک بندر 15 دن کے بچے کو اٹھا کر لے گیا جس کی لاش گھر کے قریب ایک کنوئیں سے مل گئی۔ریاستی حکام کے مطابق ہفتے کو گاؤں تالاباستا میں ایک بندر خاتون کے پاس سوئے ہوئے 15 دن کے بچے کو چھین کر فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس اور 2 ہزار کے لگ بھگ مقامی لوگوں نے بچے کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش گھر کے قریب ہی واقع ایک کنوئیں سے مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس افسر پی سی پرادھان کا کہنا ہے کہ’’ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم بچے کے بائیں بازو پر خراشیں ہیں جس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وہ بندر کے ہاتھ سے پھسل کر کنوئیں میں گر گیا جس سے اس کی موت واقع ہو ئی۔‘‘واقعے کے خلاف گاؤں کے باسیوں نے محکمہ جنگلات کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ علاقے میں بندروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لیے بندوبست کیا جائے۔

بھارت کے قصبوں اور دیہات میں بندروں کی تعداد میں اضافہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے جب کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول اور جنگلات کے سکڑنے کی وجہ سیبندر اب خوراک کے لیے انسانی بستیوں کا رخ کر رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :