شہباز شریف منت سماجت پراترآئے ہیں، اعتزاز احسن کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 اپریل 2018 19:22

شہباز شریف منت سماجت پراترآئے ہیں، اعتزاز احسن کا انکشاف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزازاحسن نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف تومنت سماجت پراترآئے ہیں،واجد ضیاء جتنا بھی نوازشریف کوبچا لیں لیکن نیب سے نوازشریف کا بچنا مشکل ہے، نوازشریف عوامی کال لندن یا اڈیالہ جیل سے دیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا فیصلہ ہرصورت نوازشریف کیخلاف ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء جتنا بھی نوازشریف کوبچا لیں لیکن نیب سے نوازشریف کا بچنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

اگرواجد ضیاء کہتے ہیں کہ جائیداد بچوں کے نام پرہے توبھی نوازشریف کوسزایقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوامی کال لندن یا اڈیالہ جیل سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اگریقین ہوا کہ دس یا 12روز میں ضمانت ہوجاء ے گی توپھرجیل جانا پسند کریں گے۔ اگرنوازشریف کوزیادہ روز جیل میں رہنے کا خدشہ ہوا توپھرعوامی کال لندن سے دیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف تومنت سماجت پراترآئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ حکومت اور اپوزیشن کااتفاق ہونا مشکل ہے۔میرے خیال میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

متعلقہ عنوان :