جنوبی وزیرستان،محکمہ ورکس اینڈ سروسز ہائی ڈویژن کے سب انجئیرپر ایڈوانس بل نہ کرنے پرکنٹریکٹر کا حملہ

موقع پر موجود لوگوں نے درمیان میں گھس کر خون خرابہ سے بچانے میں کامیاب ہوگئے آل فاٹا سب انجنئیرز ایسوسی ایشن ، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف کا غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان

پیر 2 اپریل 2018 21:45

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) محکمہ ورکس اینڈ سروسز ہائی ڈویژن جنوبی وزیرستان کے سب انجنئیر پیر عابدپر ایڈوانس بل نہ کرنے پرکنٹریکٹر اور ان کے ہمراہ دیگر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔موقع پر موجود لوگوں نے درمیان میں گھس کر خون خرابہ سے بچانے میں کامیاب ہوگئے۔سب انجنئر پر حملہ کی پاداش میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز جنوبی وزیرستان ہائی وے ڈویژن آل فاٹا سب انجنئیرز ایسوسی ایشن ، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

جب تک حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز نہ دی جائے ہمارا ہڑتال جاری رہے گا ۔آل فاٹا سب انجنئیر ایسوسی ایشن کے صدر پیر اعصام الدین کی میڈیا سے بات چیت۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹر امان اللہ خان اور ان کے ساتھ آنے والے دیگر مسلح افراد نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز جنوبی وزیرستان ہائی وے ڈویژن کے سب انجنئیر پیر عابد پر ان کے دفتر میں اس وقت حملہ کیا جب امان اللہ نے سڑک کی تعمیراتی کام کئے بغیر ایڈوانس بل کا مطالبہ کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اور سب انجنئیر نے ایڈونس بل کرانے سے انکار کردیا ۔تو کنٹریکٹر امان اللہ اور ان کے ساتھ آنے الے ان کے دیگرساتھیوں نے سب انجنئیر پیر عابد پرحملہ کردیا ۔مگر وہاں پر موجود لوگوں نے درمیان میں گھس کر جھگڑا کو خون خرابہ سے بچا لیا ۔تاہم سب انجنئیر معمولی زخمی ہوئے تھے۔۔سب انجنئیر پر حملہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے تاہم اس دوران کنٹریکٹر امان اللہ خان اور ان کے ساتھ آنے والے مسلح افراد نے موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سب انجنئیر پر حملہ کے خلاف آل فاٹا سب انجنئیر ایسوسی ایشن کے صد پیرر اعصام الدین اور محکمہ ہائی وے ڈویژن کے ٹیکنیکل اور نان ٹیکینکل سٹاف نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کردیا ۔میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے آل فاٹا سب انجنئیر ایسوسی ایشن کے صدر پیر اعصام الدین کا کہنا تھا کہ آئے روز کار سرکار میں مداخلت کرکے غیرقانونی کام کروانے کے لئے دھمکیوں اور ہاتھا پائی سے کام لیا جارہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اب ہم نے مجبور ہوکر غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔جب تک حملہ میں ملوث افراد کو قرار وقعی سز نہ دی جائے اس وقت تک ہمار ا ہڑتال جاری رہے گا ۔آل پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سراج الدین برکی نے بھی سب انجنئیر پیر عابد پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے اقدامات کریں ۔بصورت دیکر ہڑتال کا دائرہ کار صوبہ تک پھیل جائے گا ۔آل پاکستان برکی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چئیر مین نظر جان برکی نے بھی پیر عابد پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلدا ز جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :