پاک فوج نے زیادہ سے زیادہ جنگلات لگانے کیلئے جنوبی وزیرستان میں خصوصی مہم شروع کردیا

قبائلیوں عمائدین میں 30 ہزار پودے فری تقسیم کئے گئے، 1500سے زائد پھلدار پودے بھی قبائلیوں میں فری تقسیم کئے گئے، زرائع

پیر 2 اپریل 2018 21:45

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے زیادہ سے زیادہ جنگلات لگانے کے لئے خصوصی مہم شروع کردیا ہے۔ قبائلیوں میں 30 ہزار پودے فری تقسیم کئے گئے جبکہ 1500سے زائد پھلدار پودے بھی قبائلیوں میں فری تقسیم کئے گئے۔میڈیا ٹیم نے وادی کانی گرم کے برکی قبائل کے علاقہ شرشاک میں پودے لگاکر مہم کا آغاز کردیا ۔

محکمہ جنگلات جنوبی وزیرستان کے زرائع کے مطابق پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں امن و امان کے قیام کے بعد دیگر شعبوں کو ترقی دینے کے علاوہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ جنگلات لگانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔اور اس سلسلے میں خصوصی مہم شروع کردیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے ڈیرہ اسمعیل خان ، ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا پر مشتمل میڈیا ٹیم کو جنوبی وزیرستان کے وادی کانی گرم کے علاقہ شیر شاک کا دورہ کرایا ۔

(جاری ہے)

اور وہاں پر میڈیا نمائندگان کے زریعے پودے لگاکر مہم کا باقائدہ آغاز کردیا ۔محکمہ جنگلات کے رینج آفسیر وزیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس مہم کے دوران چھیڑ وغیرہ کے اب تک 30 ہزار پودے قبائلیوں میں فری تقسیم کئے جا چکے ہیں۔جبکہ 1500 پھلدار پودے بھی فری تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف شروع کئے جانے والے اپریشن راہ نجات کے دوران دیگر شعبوں کی طرح جنگلات کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے۔جہاں دہشت گردوں نے بری بے دردی سے کاٹ کر پورے کے پورے علاقے تباہ کردئے ہیں۔جس کے آزالہ کے لئے جنگلات لگانے کی خصوصی مہم شروع کردیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :