روسی صدر ولادیمیر پیوٹن (کل) دو روزہ دورے پر ترکی پہنچیں گے

روسی صدر ترک اور ایرانی ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات پر شام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، ترجمان ماسکو حکومت

پیر 2 اپریل 2018 17:49

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) روسی صدر کل دو روزہ دورے پر ترکی پہنچیں گے، ولادیمیر پوٹن اپنے ترک اور ایرانی ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات میں شام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن آج ( منگل) سے ترکی کا دو روزہ دوریت کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

انقرہ میں وہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ماسکو حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پوٹن اور ایردوآن مشترکہ طور پر ایک جوہری بجلی گھر کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ تینوں رہنما خطے اور خاص طور پر شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ کچھ عرصے میں ترکی کے روس کی جانب جھکاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔