Live Updates

پنجاب میں مسلم لیگ ن کو شکست دینا مشکل کام ہے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے اعتراف کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 اپریل 2018 15:11

پنجاب میں مسلم لیگ ن کو شکست دینا مشکل کام ہے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2018ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبہ پنجاب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مقبولیت کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے قومی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کا اعتراف کر لیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو شکست دینا مشکل کام ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں نواز شریف کی مقبولیت کی جڑیں گہری ہیں۔اگر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پنجاب میں عمران خان کی مقبولیت کو کیش کروا لیں گے تو ایسا نہیں ہے۔پرویز خٹک نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی اک نعرہ لگایا تھا تا ہم اس پر پورے طریقے سے عمل در آمد کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ آئیندہ انتخابات میں ہم کسی صوبے کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات