جڑانوالہ میں7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 اپریل 2018 14:52

جڑانوالہ میں7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02اپریل۔2018ء) جڑانوالہ میں دوسری جماعت کی سات سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی- بچی کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی اور نعش نیم برہنہ تھی خوفناک واردات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا-آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تھانہ سٹی کے علاقے گلشن فاطمہ میں 7 سالہ مبشرہ دوسری کلاس کی طالبہ تھی جسے اغواءکر کے مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا جس کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی‘ بچی کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی اور نعش نیم برہنہ تھی جسے جانوروں نے نوچا ہوا تھا۔ پولیس نے تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

گھناﺅنے واقعات اور ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کی مایوس کن کارکردگی پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور جڑانوالہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرہ ختم کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی تو مشتعل شہریوں نے پولیس کی گاڑی روک لی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے مبشرہ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے 24 گھنٹے میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا کہ معصوم بچی کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :