خادم حسین رضوی کی ملالہ پر تنقید ،ْ ویڈیو وائرل ہوگئی

پیر 2 اپریل 2018 15:27

خادم حسین رضوی کی ملالہ پر تنقید ،ْ ویڈیو وائرل ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) ملالہ یوسف زئی کے پاکستان آتے ہی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جیسی لڑکی مسلمانوں کی بیٹی نہیں ہو سکتی جو کافروں کی بولیاں بولتی ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ہونے والی ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں ‘جو قوم بہنوں اور بیٹیوں کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتی تھی آج ان کیساتھ بیٹھ کر فلمیں دیکھتی ہے اور پھر ملالہ کی بات کرتے ہیں۔ ملالہ نے تو ایسا ہی کرنا تھا جو کافروں نے بولیاں بولنی تھیں وہ اتنی سی بچی بول پڑی۔