ڈینگی بخار کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کیلئے عوام الناس کو سی ای او ہیلتھ سے رابطہ کی ہدائت

پیر 2 اپریل 2018 14:47

ڈینگی بخار کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کیلئے عوام الناس ..
فیصل آباد۔2 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) محکمہ صحت نے عوام الناس کو ہدائت کی ہے کہ وہ ڈینگی بخار کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کیلئے اپنے متعلقہ ضلع کے سی ای او ہیلتھ اتھارٹیز سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں نیز تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص اور مکمل علاج کی مفت سہولیات دستیاب ہیں اس لئے کسی بھی مسئلہ یا عدم تعاون کی صورت میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب یا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری کسی مستند ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ مرض کو پیچیدہ ہونے سے بچایا جا سکے۔انہوںنے کہا کہ تبدیل ہوتے ہوئے موسم میں معمولی سی لاپرواہی بھی انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :