Live Updates

پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 اپریل 2018 14:21

پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02اپریل۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مظلوم کشمیریوں پربھارتی فورسزکے مظالم کی شدیدمذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پرحرکت میں آنا ہو گا۔عمران خان نے اقوم امتحدہ کی سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :