نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 4 روزہ قیام کے بعد لندن چلی گئیں

پیر 2 اپریل 2018 13:55

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 4 روزہ قیام کے بعد لندن چلی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ملک میں 4 روز قیام کے بعد واپس برطانیہ چلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ملک میں 4 روز قیام کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنے آبائی علاقے سوات کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا۔ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا جس کے دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ملالہ یوسفزئی پیر کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دوحا برطانیہ روانہ ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :