کویت، تارکین وطن کی غیر قانونی ترسیلات زر پر سزائوں کا قانون منظور

پیر 2 اپریل 2018 13:40

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) کویت کی پارلیمنٹ غیر قانونی طریقے سے ترسیلات زر پر 5 سال قید اور ترسیل کی جانے والی رقم کا 5گنا جرمانے کا قانون منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں کی ترسیلات زر کا نیا قانون منظور کرلیا ہے جس کے مطابق 99 دینار تک ترسیل کرنے پر ایک فیصد، 200 دینار پر2 فیصد، 300 سے 499 دینار ترسیل کرنے پر 3 فیصد جبکہ500 دینار سے اوپر رقم ترسیل کرنے پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ترسیلات زر کے قانون سے سرمایہ کاری اور کم آمدنی والے تارکین کو استثنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ملک کے مستند اداروں، بینکوں اور صرافہ کے علاوہ دیگر غیر قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کرنے پر بھیجی جانے والی رقم کا 5گنا جرمانہ اور5 سال قید کی سزا ہوگی۔ ترسیلات زر کے قانون کی خلاف ورزی پر 10ہزار دینار تک جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :