پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 اسلامی ممالک کی فوجیں ایکشن میں آگئیں

پیر 2 اپریل 2018 13:38

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 23 اسلامی ممالک کی فوجیں ایکشن میں آگئیں
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) سعودی عرب کے زیر اہتمام مشترکہ خلیج ڈھال فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ۔ان مشقوں کا پہلا مرحلہ جمعرات کو ختم ہوا تھا اور ان میں تینوں مسلح افواج اور خصوصی فورسز سے تعلق رکھنے والے فوجیوں نے شرکت کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق ان فوجی مشقوں کے ترجمان سعودی بریگیڈئیر عبداللہ بن حسین السباعی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مشقیں مسلسل پانچ روز جاری رہیں گی اور ان میں بر ّی ، بحری ، فضائی ، فضائی دفاعی اور خصوصی فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جدید ہتھیار چلانے کے تجربات کریں گے اور ان کی مہارتیں سیکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد ایک مشترکہ ماحول میں مسلح افواج کی نئے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اور ان کی موجودہ پیشہ ورانہ حربی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ان مشقوں کے دوران میں بہت سے جدید اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیار استعمال کے جائیں گے۔سعودی عرب کی وزارت دفاع کے زیر اہتمام ان فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت 23 ممالک کے تینوں مسلح افواج کے دستے اور جنگی جہاز شریک ہیں ۔