صومالیہ ، افریقی یونین کی فوجی چھائونی پر الشباب کا خود کش کا ربم حملہ

افریقی یونین کے درجنوں سپاہی ہلاک ، شدت پسند تنظیم الشباب کا دعویٰ

پیر 2 اپریل 2018 13:32

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) صومالیہ میں افریقی یونین کی فوجی چھائونی پر شدت پسند تنظیم الشباب نے خود کش کا ربم حملہ کر دیا، افریقی یونین کے درجنوں سپاہی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے افریقی یونین کی ایک فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرنل احمد حسن کے مطابق شبیلی میں واقع اس چھاؤنی پر اتوار کی صبح حملہ کیا گیا۔

ان کے بقول اس بیس کے مرکزی دروازے پر پہلے دو خود کش کار بم حملے کیے گئے اور پھر مسلح شدت پسندوں نے چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کرنل حسن نے مزید بتایا کہ لڑائی بدستور جاری ہے۔ انہوں نے جانی و مالی نقصان کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ الشباب نے اس حملے میں افریقی یونین کے درجنوں سپاہیوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :