صومالیہ، افریقی یونین کی چھاؤنی پر الشباب کے حملے میں یوگنڈا کے 46 فوجی ہلاک

پیر 2 اپریل 2018 13:18

موغا دیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے افریقی یونین کی ایک فوجی چھاؤنی پر 2 خودکش کاروں حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں یوگنڈا کے 46 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کرنل احمد حسن نے کہا ہے کہ شبیلی میں واقع اس چھاؤنی پر اتوار کی صبح حملہ مرکزی دروازے پر پہلے دو خود کش کار بم حملے کیے گئے اور پھر مسلح شدت پسندوں نے چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

برطانوی روزنامہ دی گارڈیئن کو مقامی حکام نے بتایا کہ اس حملے میں یوگنڈا کے 46 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کی تصدیق چھاونی کے قریب تعینات صومالیہ کے کرنل عبدی نور ہش نے بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایک صومالی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ الشباب نے اس حملے میں افریقی یونین کے 59 فوجیوں کوہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :