مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت

بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام سے ہار چکی ہیں،بھارت نہتے کشمیریوں کا خون بہا کر ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا،کشمیریوں کا بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کیلئے ایک چیلنج ہے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا وزیر مملکت برائے اطلاعات،نشریات،تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب

پیر 2 اپریل 2018 01:40

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات،نشریات،تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام سے ہار چکی ہیں۔ بھارت نہتے کشمیریوں کا خون بہا کر ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کا بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کیلئے ایک چیلنج ہے۔ مظلوم کشمیری عوام سوال پوچھ رہے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش کیوں ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اہل کشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی جدوجہد اور جذبہ کو سلام پیش کرتا ہے اور پوری قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک چٹان بن کر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔