جیت میں اہم کردار کس کا ہے ، سرفراز نے بتا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 2 اپریل 2018 00:14

جیت میں اہم کردار کس کا ہے ، سرفراز نے بتا دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہم نے میچ جیتا ،شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پہلا میچ جیتنے کے بعد رمیز راجہ نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ کیا اگلے میچ میں شاہین آفریدی میدان میں اتریں گے ؟اس پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگلا میچ ٹیم کے لیے بہت اہم ہے ،اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے اور اگر ضروری ہوا تو شاہین آفریدی کو بھی موقع دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام میچز میں پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں کیونکہ ویسٹ انڈیز کی سائیڈ بھی مضبوط ہے جو کبھی بھی کم بیک کر سکتی ہے۔سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ آج فخر زمان کے آغاز اور شعیب ملک کی آخری اوور ز میں شاندار بلے بازی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔