مسلم لیگ (ن) کی حکومت برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 1 اپریل 2018 23:50

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو کہ ملکی معیشت کے انچارج بھی ہیں ان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت نے قومی معیشت کو مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے ڈالر کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ روپے کی قدر کو حقیقی معنوں میں مستحکم کیا جائے گا۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کو مذید بہتر بنانے کے لیے ٹیکس کے نظام کو مذید وسعت دی جائے گی۔