جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر تمام افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل

اتوار 1 اپریل 2018 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر تمام افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق اکہتر ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ انہیں ضروریات زندگی کے علاوہ چھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔کرم اور اورکزئی ایجنسیوں کے تمام بے گھر افراد بھی گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :