صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کا افریقی یونین کی فوجی چھاؤنی پر حملہ

اتوار 1 اپریل 2018 22:40

موغادیشو ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے افریقی یونین کی ایک فوجی چھاؤنی پر حملہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کرنل احمد حسن نے بتایا کہ شبیلی میں واقع اس چھاؤنی پر حملہ گزشتہ روز اتوار کی صبح کیا گیا۔ ان کے بقول اس چھاونی کے مرکزی دروازے پر پہلے دو خود کش کار بم حملے کیے گئے اور پھر مسلح شدت پسندوں نے چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کرنل حسن نے مزید بتایا کہ یہ لڑائی بدستور جاری ہے۔ انہوں نے جانی و مالی نقصان کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

متعلقہ عنوان :