وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی اور ٹیم کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے صدارتی ایوارڈ کا مطالبہ کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 اپریل 2018 22:20

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی اور ٹیم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اپریل ۔2018ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی اور ٹیم کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے صدارتی ایوارڈ کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کو صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کیلئے اور کرکٹ کیلئے ان کی خدمات کے بدلے میں وہ انہیں صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کرتے ہیں ۔

اس کے علاوہ انہوں نے پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی فاوٴنڈیشن خیبرپختونخوا میں 100کرکٹ پچز بنا رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پہلی سکول کرکٹ لیگ کا بھی آغاز کیا ہے جس کا نام زلمی سکول لیگ ہے۔