جعفرآباد:شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، مزدا اور کار میں ٹکر، 3 بچے جاں بحق، چار بچوں سمیت 8 افرادزخمی

اتوار 1 اپریل 2018 21:00

جعفرآباد:شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، مزدا اور کار میں ٹکر، 3 بچے ..
جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2018ء) شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ڈیرہ اللہ یار میں باراتیوں کا مزدا کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا، تین بچے جاں بحق، چار بچوں سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطاسق ڈیرہ اللہ یار کے بائی پاس پر باراتیوں کا مزدا ٹرک مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جسکے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ چار بچوں سمیت آٹھ باراتی شدید زخمی ہوئے بروہی قبیلے کے باراتی ڈیرہ مراد جمالی سے مزدا ٹرک میں بارات لیکر ڈیرہ اللہ یار کے علاقے جٹ گڑھ جارہے تھے کہ ڈیرہ اللہ یار کے بائی پاس پر مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جسکے نتیجے میں تین کمسن بچے گل جمک ، گل محمد اور ایک نامعلوم بچی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ باراتی زخمی ہوگئے جن میں ریاض حسین ، نصیب اللہ ، مقبول احمد ، محمد عباس ، صوبدراں بی بی ، ندیم ، اور سریہ بی بی شامل ہیں حادثے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار کی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش سمیت زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ اللہ یار اسپتال منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا تاہم مزدا کے ٹکرانے کے بعد کار کو جزوی نقصان ہوا اور کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :