ایران کے مغربی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار 1 اپریل 2018 20:20

ایران کے مغربی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
تہران ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) ایران کے مغربی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ روز اتوار کو آنے والے اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرمانشاہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ملکی ادارے کے سربراہ رضا محمودیاں نے بتایا کہ اس زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسی علاقے میں 7.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 530 افراد ہلاک اور اٴْٓٹھ ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :