پناہ ویلفیئر آرگنائزیشن کازینب کے بھائی ، بہن کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

اتوار 1 اپریل 2018 19:50

پناہ ویلفیئر آرگنائزیشن کازینب کے بھائی ، بہن کے تعلیمی اخراجات اٹھانے ..
قصور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء)پناہ ویلفیئر آرگنائزیشن نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے بھائی اور بہن کی تعلیم کا بیڑہ اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پناہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیدہ مریم جی نے قصور کا دورہ کیا اور زینب کے گھرجا کر اسکے والد محمد امین انصاری اور اسکی والدہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پناہ کی سی ای او نے زینب کے بڑے بھائی ابوذر امین جو کہ ایک پرائیویٹ کالج میں سکینڈ ائر کا طالب علم ہے اوراسکی سالانہ فیس 52,443 روپے ہے جبکہ اسکی دوسری بہن لائبہ امین جو کہ فسٹ ائر کی طالبہ ہے اسکی سالانہ فیس 36,000ہزار روپے ہے اسے اپنے ذمہ لینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک پناہ انکے تعلیمی اخراجات برداشت کریگی۔ سی ای او نے بتایا کہ پناہ گزشتہ دو سالوں سے بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے لاہور سمیت پورے ملک میں کام کر رہی ہے اور خاس کر بھٹکے ہوئے بچوں کی تعلیم تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔