عوام ایم این ایم موٹر سائیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری نہ کریں، نیب

اتوار 1 اپریل 2018 18:30

عوام ایم این ایم موٹر سائیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری نہ کریں، ..
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایم این ایم موٹر سائیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جو کہ ایک فراڈ کمپنی ہے اور اس نے عوام کو موٹر سائیکلز کی بکنگ و فروخت کا جھانسہ دے کر بھاری رقم وصول کی اور دھوکہ دہی سے انہیں خوردبرد کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور اس کے خلاف تفتیش کر رہی ہے جبکہ نیب کے علم میں آیا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی اس کمپنی میں بھاری رقوم انویسٹ کر رہے ہیں۔ انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ یہ ایک مکمل فراڈ کمپنی ہے اس لئے اس میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کی جائے جو لوگ پہلے ہی سے اس میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں وہ اپنے قومی شناختی کارڈ، دی جانے والی رقم کے کاغذات اور اپنے کلیم کے مصدقہ رسیدوں سمیت تمام ثبوت ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو 15اپریل تک بھجوا دیں۔

متعلقہ عنوان :