Live Updates

کے پی کے کے حکمرانوں نے کچھ نہیں ،ْ پیسوں سے اپنی جیبیں بھریں ،ْ عمران خان کی سیاست پر افسوس ہے ،ْنوازشریف

دو ارب درخت کہاں گئے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ،ْ امیر مقام آنے والا ہے وہ ان کی جیبوںسے پیسہ نکالے گا ،ْ تحریک انصاف کے چیئر مین نے اپنی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کی دولت ختم کر دی ہے ،ْ لاہور کی میٹرو بس پر 50 ارب روپے اور راولپنڈی کی میٹرو بس پر 41 ارب روپے کے لگ بھگ خرچ ہوئے ،ْ پشاور میٹرو بس پر 71 ارب روپے خرچ ہو رہا ہے، یہ لوگ قوم کا پیسہ ہڑپ کر رہے ہیں، عمران خان قوم کا پیسہ واپس کرو ،ْخیبر پختون خوا کے عوام آئندہ اس شخص پر اعتبار نہ کرتا ،ْ جہاں سے بھی ہدایات دونگا آپ نے عمل کر نا ہے ،ْ ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آجائیں ،ْ امن قائم ہونے کی وجہ سے ملالہ یوسف زئی بھی واپس آگئی ہیں ،ْ سابق وزیر اعظم کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 1 اپریل 2018 18:00

کے پی کے کے حکمرانوں نے کچھ نہیں ،ْ پیسوں سے اپنی جیبیں بھریں ،ْ عمران ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست پر افسوس ہوتا ہے ،ْ کے پی کے کے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا ،ْ پیسوں سے اپنی جیبیں بھر لیں ،ْ دو ارب درخت کہاں گئے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ،ْ امیر مقام آنے والا ہے وہ ان کی جیبوںسے پیسہ نکالے گا ،ْ تحریک انصاف کے چیئر مین نے اپنی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کی دولت ختم کر دی ہے ،ْ لاہور کی میٹرو بس پر 50 ارب روپے اور راولپنڈی کی میٹرو بس پر 41 ارب روپے کے لگ بھگ خرچ ہوئے ،ْ پشاور میٹرو بس پر 71 ارب روپے خرچ ہو رہا ہے، یہ لوگ قوم کا پیسہ ہڑپ کر رہے ہیں، عمران خان قوم کا پیسہ واپس کرو ،ْخیبر پختون خوا کے عوام آئندہ اس شخص پر اعتبار نہ کرتا ،ْ جہاں سے بھی ہدایات دونگا آپ نے عمل کر نا ہے ،ْ ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آجائیں ،ْ امن قائم ہونے کی وجہ سے ملالہ یوسف زئی بھی واپس آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشر یف نے کہاکہ میں دل سے کہہ رہا ہوں جس سوات کو آج دیکھ رہا ہوں اس طرح کا سوات پہلے کبھی نہیں دیکھا انہوںنے کہاکہ کبل ،ْ سوات ،ْ مینگورہ ،ْ سیدو شریف ،ْمالا کنڈ کا یہ جذبہ پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں ،ْ آپ لوگوں کو الحمد اللہ پیشگی مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔

نوازشریف نے کہاکہ الزام خان ٹھہرنے والا نہیں ،ْفارغ ہونیوالا ہے ،ْجذبہ بتا رہا ہے اب سوات ایک نیا فیصلہ کر نے والا ہے ،ْ پشاور ایک نیا فیصلہ کر نے والا ہے ،ْ ایبٹ آباد ایک نیا فیصلہ کر نے والا ہے ،ْ جنوبی کے پی کے نیا فیصلہ کر نے وا لا ہے ،ْ مالا کنڈ نیا فیصلہ کر نے والا ہے ،ْ جو ہوگا وہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،ْ ،ْکے پی کے میں بھی اور مرکز میں بھی (ن) لیگ ہوگی ۔

نوازشریف نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے کچھ نہیں کیا ،ْ کوئی چیز نہیں بدلی ۔ انہوںنے سوال کیا کہ کوئی سکول بدلا ہے ،ْوہی پرانے سکول ہیں ،ْ کوئی یونیورسٹی نہیں بنی ،ْ کوئی کالج نہیں بنا ،ْ کوئی نیاہسپتال نہیں بناانہوںنے کہاکہ کے پی کے حکمرانوں کی جیپوں میں پیسے ڈالے ہیں انہوںنے سوال کیا کہ دو ارب درختوں کے پیسے کدھر ہیں وہ پیسے آپ کے خون پسینہ کی کمائی ہیں جو لوٹ کر لے گئے ہیں ،ْایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں ،ْ ایک وزیر کہتا تم کھا گئے ہیں دوسرا کہتا ہے تم کھا گئے اور پھر سارے ملکر وزیر اعلیٰ کوکہتے ہیں وہ کھا گئے ہیں ،ْ یہ پیسہ آپ کا ہے ،ْ کسی کے جیبوں میں نہیں جا سکتا ۔

نوازشریف نے کہاکہ امیر مقام آنے والا ہے اور ان کی جیبوں سے پیسہ نکالے گا ۔انہوںنے کہاکہ الزام خان نے پچھلے پانچ سالوں میں کیا کیا ہے جہانگیر ترین کا مال کھا گیا ہے کہتے ہیں جہانگیر ترین اس کی اے ٹی ایم مشین ہے ،ْ وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر اپنی ذات کیلئے مفت استعمال کرتا رہا ہے ،ْ اب بہت کچھ سامنے آئیگا ۔ انہوںنے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس نے مان لیا ہے ،ْمیری آف شور کمپنی تھی ،ْ اتنے پیسے ہیں ،ْسب کچھ مان لیا ہے لیکن اس کو نہیں نکالا گیا ،ْ نوازشریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہے ،ْ کوئی رشوت نہیں ہے ،ْ صرف اس بات پر نکال دیا ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ۔

انہوںنے کہاکہ آپ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہو ۔جس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔ نوازشریف نے کہا کہ سوات کی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیکھا اور نہ ہی جذبہ دیکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب اور لاہور آئیں آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی ،ْپانچ سال میں کیا ہوا ہے ،ْ یہاں تو کچھ نہیں ہوا عمران خان کی سیاست پر افسوس ہے ،ْ تم نے پانچ سال الزامات ،ْ غلط بیانیوں میں گنوا دیئے ہیں ،ْ تم نے صرف الزام تراشی کی سیاست کی ہے ،ْ کے پی کے کے عوام کی خدمت نہیں کی ہے تم اس قابل نہیں کہ تم کسی ایک ضلع میں الیکشن جیت سکو ،ْ اگر حکومت بنا لیتے تو پتہ نہیں پاکستان کا کیا حال ہوتا انہوںنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فکر مت کریں ،ْانشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئیگی اور ان علاقوں کی قسمت بدلے گی ۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام سے جاکر پوچھیں ،ْ راولپنڈی ،ْ بہاولپور اور لاہور چلے جائیں آپ کو ہر جگہ بدلی ہوئی نظر آئیگی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس کہتا تھا اور وہی جنگلا بس آج بنا رہا ہے ،ْ لاہور اور راولپنڈی میں تقریباً چالیس سے پینتالیس ارب روپے کی بنی تھی ،ْپشاور میں میٹرو بس پر 71ارب روپے لگ رہا ہے ،ْ باقی پیسہ کون کھا گیا ہے یہ پیسہ واپس عوام کو کر نا ہوگا ،ْ انہوںنے کہاکہ میں اپنی تعریف کر نے نہیں آیا ،ْ آپ بڑے بہادر لوگ ہیں ،ْ آپ نے بڑی بہادر ی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ،ْ آپ بے گھرہوئے ،ْ کس نے یہاں امن قائم کیا ،ْ دہشتگردی کو کس نے ختم کیا اور پاکستان کے اندر چاہے وہ کراچی ہے یا سوات ہوہم نے امن لگایا ہے اور دہشتگردی کو ختم کیا امن واپس آیا ہے ،ْ آج دہشتگردی رخصت ہوئی ہے یا نہیں ہوئی اندھیرے رخصت ہوئے ہیں یا نہیں ہوئے عمران خان اگر تم ہمارا ہاتھ بٹاتے تو ہم تمہیں بھی ساتھ لیکر چلتے ،ْ تم نے کے پی کے میں تباہی پھیر دی ہے ،ْ آئندہ ایسے شخص پر کبھی اعتبار نہیں کر نا۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نوازشریف جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے ،ْآئندہ انشاء اللہ مسلم لیگ نواز پر اعتماد کرو گے جو کہو گے ،ْنوازشریف کرے گا ،ْ انہوںنے کہاکہ ہم نے کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں ،ْ کراچی کا من بحال کیا ہے ،ْاندھیروں کو ختم کیا ہے ،ْ سوات میں امن واپس لے کر آئے ہیں اس کی دلیل یہ ہے کہ آج ہماری بیٹی ملالہ بھی واپس آگئی ہے ،ْ ملالہ چلی گئی تھی اب امن دیکھ کر واپس آئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سوات کے عوام نے نعرہ لگایا ہے کہ ووٹ کو عزت دو ۔انہوںنے کہاکہ کروڑوں لوگ منتخب کر کے نوازشریف کو اسلام آباد بھجوائیں اور پانچ لوگ نکال دیں ،ْ کہاں گیاآپ کے ووٹ کا تقدس آپ کے ووٹ کی عزت کہاں گئی ہی آپ کے ووٹ کو انہوںنے پائوں کے نیچے رائوند دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں نو جوانوں کی بات کرتا ہوں ،ْاگلی نسلوں کی بات کررہا ہوں ،ْ ان کی عزت کی بات کررہا ہوں ،ْ مجھے اپنی ذات عزیز نہیں ہے ،ْ مجھے نوجوان عزیزہیں ،ْ یہ پاکستان کے بچے ہیں ،ْ ان کا مقدر سنوارنے کیلئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو گا ،ْ یہ تبھی ہوگا جب ووٹ کو عزت دو گے ،ْ جو ہدایات دوں ان پر عمل کر نا ہے ،ْ جہاں سے بھی ہدایات دو ں ان پر عمل کر نا ہے ،ْ ووٹ کے تقدس اور عزت کا احترام کروگے آخر میں نوازشریف نے وو ٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات