عمران زرداری بھائی بھائی ، مریم نے سوات جلسے میں نعرے لگوا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 1 اپریل 2018 17:10

عمران زرداری بھائی بھائی ، مریم نے سوات جلسے میں نعرے لگوا دئیے
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل2018ء):سوات میں مسلم لیگ کے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران زرداری بھائی بھائی کے نعرے لگا دئیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج سوات میں اپنی سیاسی طاقت کا اظہار کر رہی ہے۔اس دوران مریم نواز کا خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران زرداری بھائی بھائی کے نعرے لگا دئیے۔انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا کیا وہ آئین کیساتھ مذاق نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان سے پوچھتی ہوں لوگوں کو بیوقوف کیوں بناتےہو۔ادھر ادھر کے ڈرامے کیوں کرتے ہو،عمران خان سیدھا کہو کہ تیر پرمہر لگائیں۔زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں۔آیندہ انتخابات میں عمران خان اپنے ووٹر کو کہیں گےکہ تیر پر مہر لگائیں۔زرداری اور عمران جس جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہوئےوہ عوام کانہیں۔جس ایجنڈےپر اکٹھے ہوئے وہ عوام کا ایجنڈا نہیں ہے۔آپ کو پتا ہے وہ جھنڈا کس کا ہے اور وہ ایجنڈا کس کاہے۔