حکومت نے سپریم کورٹ کے اہم ترین جج کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 1 اپریل 2018 12:45

حکومت نے سپریم کورٹ کے اہم ترین جج کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 01اپریل 2018ء ):حکومت نے سپریم کورٹ کے اہم ترین جج کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا،حکومت کی جانب سے جسٹس دوست محمد کو اہم ترین عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور عدلیہ کے بیچ موجود چپقلش اب ایک نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے۔حکومت نے سپریم کورٹ کے اہم ترین جج کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

معروف صحافی محمد مالک نے نجی ٹی وی میں پروگرام کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں باوثوق ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ حکومت کی جانب سے جسٹس دوست محمد کو اہم ترین عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ عہدہ جس کی پیشکش کی گئی ہے انتہائی اہم ہے مگر وہ کب جسٹس دوست محمد کو دیا جائے گا اس بات کا تعین آنے والا وقت کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ حکومت انہیں یہ عہدہ نگران سیٹ اپ میں دینا چاہے گی یا اگلے دور میں ۔تا ہم محمد مالک کا کہنا تھا کہ ابھی تک جسٹس دوت محمد کی جانب سے اس عہدے کو قبول کرنے کی اطلاع نہیں ہے۔