اسرائیلی آرمی چیف کی فلسطینیوں کے مارچ کی خودنگرانی،غزہ پٹی کی سرحد کا دورہ

جنرل آئزن کوٹ نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھادھند استعمال کرنے کی ہدایت دی

اتوار 1 اپریل 2018 12:40

اسرائیلی آرمی چیف کی فلسطینیوں کے مارچ کی خودنگرانی،غزہ پٹی کی سرحد ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر نکالی جانے والی فلسطینی ریلیوں کے خلاف صہیونی فوج کے آپریشن کی نگرانی اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے خود کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے غزہ کی پٹی کی سرحد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا۔جنرل آئزن کوٹ نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا اندھادھند استعمال کرنے کی ہدایت کی۔اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے طاقت کے استعمال کی ستائش کی اور کہا کہ فوج نے حماس کی جانب سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :