خیبرپختونخوا میں صوبے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے مناسب استعمال کا پروگرام شروع

اتوار 1 اپریل 2018 12:20

خیبرپختونخوا میں صوبے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی ..
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا میں صوبے میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے مناسب استعمال کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے ساٹھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ ساڑھے چار ہزار مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ صوبے بھر میں ایک سو دیہات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام آئند ہفتے شروع ہو گا اور اسی طرح بنیادی صحت کے تقریباً دو سو مراکز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :