گورنر پنجاب کا خیبر پختونخواہ کا دورہ،پاک افغان بارڈر پرسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

ہفتہ 31 مارچ 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2018ء) گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ دو روزہ دورے پر خیبر پختونخواہ پہنچے۔ پہلے روز انہوں نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کے ہمراہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کادورہ کیا اور پاک افغان بارڈر پرسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ خالدمحمودبھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ سیکورٹی حکام کی جانب سے ایجنسی میں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنرخیبرپختونخوا اورگورنرپنجاب نے پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور علاقے میں امن واستحکام کیلئے سیکورٹی فورسز کے کردار کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :