مسلم لیگ(ن) کے رہنما کریم یوسف کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

ہفتہ 31 مارچ 2018 23:50

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء)مسلم لیگ(ن) کے رہنما کریم یوسف کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، سینٹر ساجد میر ، رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی ، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری ارشد جاوید وڑائچ ، چودھری محمد اکرام ، چیئرمین یونین کونسل مچھرالہ و صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی121رانا عارف ہرناہ ، چودھری محمد اسحاق ایم ایل اے سمیت صنعتکاروں ، تاجروں اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔