اللہ نے ہمیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیاہے ، ان کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیںبروئے کار لائیںگے،عوام کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 31 مارچ 2018 23:32

اللہ نے ہمیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیاہے ، ان کی خدمت کے لیے اپنی ..
کوئٹہ۔31مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں بلوچستان کے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیاہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی خدمت کے لیے اپنی تمام صلاحتیںبروئے کار لائیں۔عوام کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا منشور عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی ہے ہم نے کھلی کچہری کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس کا مقصد براہ راست ان کے مسائل سننااور ان کوحل کرنا ہے ہمارے وزراء و مشیر صاحبان بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے میرے خاندان نے بلوچستان کے حقوق کے لیے قربانی دی ہے شہید عبدالکریم نے سرداری ٹیکس کے خلاف جیلیں کاٹیں اور اور شہادت نوش کی انکی قربانیوں کی بدولت آج آواران کاعوام ہمارے ساتھ ہے خالق آباد کو اپنا گھر سمجھتا ہوں 2007 میں اپنے ایم پی اے فنڈ سے خالق آباد میں ترقیاتی کام کرایا انہوں نے کہا کہ اللہ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے ہمارا منشور عوام کی خدمت ہے انکی دعاؤں کی بدولت سینٹ کی چیئرمین شپ بھی بلوچستان کو ملی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے اقتدار سنبھال کر خالق آباد میں جاری اسکیموں کے رکے ہوئے فنڈز کو ریلیز کرایا آج خالد لانگو کی محنت اور عوام دوستی کی وجہ سے یہاں کا نقشہ بدلا ہے۔ انہوں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا ہے وہ قابل دید ہے اپنے دور اقتدار میں خالق آباد کے لیے مزید فنڈز دینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کو مدنظر رکھ کر کیڈٹ کالج کی بھی منظوری دینگے۔

اس سے قبل جب وزیراعلی بلوچستان جلسہ گا ہ پہنچے تو عوام نے انکا پرتپاک استقبال کیا ۔صوبائی مشیر میر ضیاء لانگو نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر مہمانوں کو بلوچی دستار پہنائی جلسہ عام سے صوبائی وزیر میر عامر رند،میر ضیا لانگو ،پرنس احمدعلی بلوچ ،حاجی محمد خان لہڑی اور میر فائق علی جمالی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میر خالد لانگو نے اپنے حلقے اور پورے بلوچستان میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی خدمت کا جذبہ ہے۔

آج کا یہ جلسہ عام ثابت کرتاہے کہ خالد لانگو نے اپنے حلقے کی عوام کا دل جیت لیا ہے ۔خالد لانگو نے آپ لوگوں کے حقوق کے لیے جو آواز بلند کی ہے وہ قابل فخر ہے اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے دل میں بھی یہی جذبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں نئی پارٹی وجود میں آئی ہے یہ آپ لوگوں کی پارٹی ہے آئندہ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی بھر پور حصہ لے گی ۔جلسے میں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی، ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ اور دیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :