مرچوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 31 مارچ 2018 23:03

مرچوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
بورے والا ۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء)مرچوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سعیداحمد نے گزشتہ دنوں مجاہد کالونی گلی نمبر 6کے دوکاندار شیر محمد ولد سوداگر علی سے مختلف خوردونوش کی اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے تو سرخ مرچو ں میں ملاوٹ ثابت ہو گئی جس پر پولیس تھانہ سٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں 23فوڈ اتھارٹی 2016کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔