وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سعید احمد ہاشمی کی ملاقات

صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 31 مارچ 2018 22:45

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سعید احمد ہاشمی کی ملاقات صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سعید احمد ہا شمی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے مابین صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے جو بھی جدوجہد کی جائے گی اسے مشترکہ کاوش کی شکل دی جائے گی تاکہ اہل بلوچستان کی طرز زندگی میں بہتری صوبے میں خوشحالی اور پسماندگی کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر ہو سکے ۔۔

متعلقہ عنوان :