Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف کا پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ لاہور ممبر شپ کیمپو ں کا دورہ

عمران خان نے خواتین ممبران کی کامیاب ممبرشپ مہم کو سراہا اور 29 اکتوبر مینارک پاکستام کے جلسے میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کی تاکید کی سابق صدر اعجازاحمدچوہدری کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون گئے، ان کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد پیش کی نئے پاکستان کامطلب اسلامی فلاحی ریاست ہے، نئے پاکستان میں بچوں کو بہترین تعلیم ملے گی، نئے پاکستان میں ہسپتالوں کانظام ٹھیک کریںگے، عمران خان

ہفتہ 31 مارچ 2018 22:12

چیئرمین تحریک انصاف کا پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ لاہور ممبر شپ کیمپو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گذشتہ روز جہانگیر خان ترین ، فواد چوہدری، سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی ، شوکت بھٹی ، سہیل ظفرچیمہ، رانا ندیم ، احمد چٹھہ کے ہمراہ لاہور میں ممبرشپ کیمپوں کا دورہ کیا ،چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی کی ممبرشپ مہم کے سلسلہ میں دوروزہ دورے پر لاہور پہنچے ، علامہ اقبال ائرپورٹ سے وہ لبرٹی چوک خواتین کے کیمپ پرپہنچے اورممبر شپ مہم میں حصہ لیا، لبرٹی چوک میں کیمپ تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر منزہ حسن ، ایم این اے شیریں مزاری ، مسرت جمشید چیمہ ، روبینہ جمیل ، شہناز خان ، آشیمہ شجاع، فرحت فاروق، عائشہ خالد، ثوبیہ کمال ، روبینہ شاہین، یاسمین نعیم ، ڈاکٹر جویریہ ، نیلوفر حبیب، شبنم جہانگیر ، ایم پی ایز سعدیہ سہیل،ڈاکٹر نوشین حامد معراج، ام البنین ،راحیلہ مہدی، حمیراحنان ، روبینہ شعیب ، زرین سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی، چیئرمین تحریک انصاف نے خواتین ممبران کی کامیاب ممبرشپ مہم کو سراہا اور 29 اکتوبر مینار پاکستان کے جلسے میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کی تاکید کی ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمدچوہدری کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون گئے اور ان کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد پیش کی ، اس موقع شبیرسیال ، فیاض بھٹی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان یتیم خانہ چوک ممبر شپ کیمپ میں پہنچے یہ کیمپ مہر واجد عظیم اور دیگر نے لگایا تھا اوراس موقع پر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے نئے پاکستان کے لئے فیصلہ کرنا ہے ، شریف خاندان 30 سال سے لاہور پر حکومت کررہا ہے ، آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار کا مقروض ہو چکا ہے ، حکمرانوں کے بچے بھی اربوں پتی بن چکے ہیں، اس بار اشرافیہ کو شکست دیںگے،مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ کریںگے، ثابت کریںگے کہ لاہور تحریک انصاف کا ہے، ہمارا مقابلہ کرپٹ مافیا کے ساتھ ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہئے تھا حکمران وہ بیرون ملک لے گئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان یتیم خانہ سے لیاقت چوک سبزہ زار چوک پہنچے یہ کیمپ تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں اسلم اقبال ، مہر واجد عظیم ،حماد اظہر اور ارشاد ڈوگر نے لگایا تھا ، اس موقع پر چیرمین عمران خا ن کا کہنا تھا کہ سب لوگ تحریک انصاف کے ممبر بنیں ، 29 اکتوبر کو مینار پاکستان پر بڑاجلسہ کریںگے، جلسہ کر کے ثابت کریںگے کہ پنجاب پی ٹی آئی کا ہے ، شہبازشریف لندن سے واپس آجائیں آپ سے لاہور کی عوام نے حساب لینا ہے ،2018 ء کے الیکشن کے لئے تیار ہوجائو، (ن) لیگ2 کروڑ کا منصوبہ 4 کروڑ میں بناتی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ہسپتال ، سکول اور پولیس بہترکی ، لاہور میں درخت کاٹے جارہے ہیںجس کا ماحول پر اثر پڑے گا، خیبرپختونخوا میں نئے درخت لگائے گئے ہیں، ترقی تب ہوتی ہے جب پیسہ انسانوں پر خرچ کیا جاتا ہے ،چیئرمین تحریک انصاف سبزہ زار سے کارپوریشن چوک سگیا پل پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کیا ، یہ کیمپ تحریک انصاف کی سینئررہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد، اصغر گجر، آجاشم شریف ،زبیرخان نے لگایا تھا، اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف 2018 ء کا الیکشن جیتے گی اورپورے پاکستان میں حکومت بنائے گی،کے پی کے پولیس یورپ جیسی ہے ،شہبازشریف نے پولیس کی کارکردگی بہتربنانے کی بجائے وردی بدل دی، بیرون ملک سے لوگ پیسے لے کر پاکستان آئیںگے، ہماری ممبرشپ کا مقابلہ کوئی کرسکتا، نوجوان ملک کی امید کی کرن ہیں، ہمارا مقابلہ کرپٹ مافیا کے ساتھ ہے، جوملک قرضوں پر چلے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، اقتدار میں آکر پاکستان کو عظیم ملک بنائیںگے، شہبازشریف نے پولیس میںاصلاحات کے بجائے وردیاں بدل دیں، پاکستان کے ادارے ٹھیک کرکے دکھائیںگے، ادارے ٹھیک ہونے سے بیرون ملک پاکستانی اپناپیسہ لے کر آئیںگے، پاکستان میں بیرون ملک سے لوگ نوکریوں کے لئے آئیںگے، شاہدرہ میںچوہدری سرور ، یاسر گیلانی ، فاروق ، جنید رزاق ، میا ں محمود کی طرف سے لگائے گئے ممبرکیمپ میں چیئرمین عمران خان پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیاگیا ، اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ نئے پاکستان کامطلب اسلامی فلاحی ریاست ہے، نئے پاکستان میں بچوں کو بہترین تعلیم ملے گی، نئے پاکستان میں ہسپتالوں کانظام ٹھیک کریںگے، ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کریںگے، شہبازشریف 30 سال اقتدار میںرہے ایک ہسپتال نہیںبناسکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو سکے ، آنے والا سال تحریک انصاف کا ہے ،30 سال اقتدار میں رہنے والا شہبازشریف ایک کینسر ہسپتال بھی نہیں بناسکا،ہم نے بھی مدینہ کی طرح فلاحی ریاست بنانی ہے ، ہسپتالوں کے حالات ٹھیک کریںگے ، لاہور کا شوکت خانم 70 کروڑ اور کے پی کے شوکت خانم 4 ارب میںبنا، ہم نے مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنائیںگے، پنجاب کے 635 ارب بجٹ سے دونوں شریف ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جس میںان کا علا ج ہوسکتا، کپتان اور اس کی ٹیم نے شریفوں کو پھینٹا لگانا ہے ، بیرونی سرمایہ کاری ہوگی تو نوجوانوں کو روز گار ملے گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلوموڑ ممبر شپ کیمپ پر پہنچے تو کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، یہ کیمپ تحریک انصاف کے رہنمائوں اعجاز ڈیال ، نویدڈیال اور دیگر نے لگایاتھااس موقع پر عمران خان نے کہاکہ آپ کا پاکستان ایک وجہ سے بنا تھا ہم نے پاکستان کو پچھلے سو سال میں پہلی فلاحی اسلامی ریاست ایساملک جس میں عام آدمی کا بچہ ان سکولو ں میں جاسکے جہاں بہترین تعلیم ، ہسپتالوں میں غریب آدمی کا علاج ہو سکے ، عدالتوں سے انصاف مل سکے ، بیروزگارنوجوان کو روزگار دے جب تک اسے روز گار نہیں ملتا، اپنے کسانوںکی مدد کریں جس طرح ہندوستان اپنے کسانوںکی مدد کرتاہے جب کسان خوش حال ہوتا تو ملک خوش حال ہوتا ہے ، 2018 ء الیکشن اور نئے پاکستان کا ساتھ ہے ، آپ نے میری ٹیم بننا ہے اور ان دونوں شریف کو نکالا کرنا ہے، 29 اپریل کو تاریخ ساز جلسہ کرنا ہے ، جلسے میں نوازشریف کو بتائوں گا انہیں کیوں نکالا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات