گورنر رفیق رجوانہ کا اقبال ظفرجھگڑا کے ہمراہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کادورہ

پاک افغان بارڈر پرسکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ خالدمحمودبھی موجود تھے

ہفتہ 31 مارچ 2018 21:47

گورنر رفیق رجوانہ کا اقبال ظفرجھگڑا کے ہمراہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ دو روزہ دورے پر خیبر پختونخواہ پہنچے۔ پہلے روز انہوں نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کے ہمراہ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کادورہ کیا اور پاک افغان بارڈر پرسکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ خالدمحمودبھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ سکیورٹی حکام کی جانب سے ایجنسی میں سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنرخیبرپختونخوا اورگورنرپنجاب نے پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور علاقے میں امن واستحکام کیلئے سیکورٹی فورسز کے کردار کوسراہا۔