حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کمی کردی گئی‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 31 مارچ 2018 21:47

حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا ،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 2روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت 76 روپے 46 پیسے فی لیٹرہی رہے گی۔

(جاری ہے)

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت قیمت65 روپے 30 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا تھا تاہم اس ماہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کی ہے۔خیال رہے کہ اوگرا کی جانب وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جبکہ 65 پیسے اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔