چیف جسٹس نے پی آئی اے کے منافع بخش روٹس دیگر ایئرلائنوں کو دینے اور نجکاری کا نوٹس لے لیا،

وفاقی حکومت ، چیئرمین پی آئی اے اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری، ایک ہفتہ میں جواب طلب

ہفتہ 31 مارچ 2018 21:43

چیف جسٹس نے پی آئی اے کے منافع بخش روٹس دیگر ایئرلائنوں کو دینے اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے پی آئی اے کے منافع بخش روٹس دیگر ایئرلائنوں کو دینے اور پی آئی کی نجکاری کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت ، چیئرمین پی آئی اے اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کردیا، اور اس حوالے سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی آئی اے کے منافع بخش روٹس ایئر بلیو سمیت دیگر ایئر لائنوں کو دینے سے متعلق وضاحت طلب کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آیا حکومت پی آئی ایکی نجکاری کی خواہاں ہے اس حوالے سے بھی ایک ہفتہ میں وضاحت پیش کی جائے۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت پرنسپل سیٹ اسلام آباد ایک ہفتہ کے اندر مقرر کرتے ہوئے 9 اپریل کو سماعت مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ تاحکم ثانیپی آئی اے میں کوئی نئی بھرتی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :