Live Updates

عمران خان کے سکواڈ میں شامل گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے جو رچنا ٹائون فیروز والاکا رہائشی تھا

ہفتہ 31 مارچ 2018 21:43

عمران خان کے سکواڈ میں شامل گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور میں ممبر سازی مہم کے دوران کپتان کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے ہفتہ کو لاہور کے سات مختلف مقامات پر ممبر سازی مہم کے سلسلہ میں بڑے اجتماعات اور ریلیوں سے خطاب کیا،اسی سلسلہ میں عمران خان نے سگیاں پل پر خطاب کیا اور اس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ عمران خان کے قافلے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا جو کہ ٹکر کی صورت میں شدید زخمی ہو ا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم توڑ گیاہے ۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان عدنان لاہور کے نواحی علاقے رچنا ٹائون فیروز والا کا رہائشی تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :