وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالے فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:25

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ ..
لاہور۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔انہوںنے غزہ کے سانحہ کے بعد اپنے ٹویٹ میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اوران کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالے فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سینکڑوں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ہے ۔شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرے۔انہوںنے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے۔اہل پاکستان اسرائیل کے ناجائزقبضے کیخلاف فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے فلسطین کے سانحہ کے بعد ٹویٹ کیا،انہوںنے شاعری کی زبان میں اپنے جذبات اوراحساسات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :