’’گرم ہوجاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو‘‘،غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالے فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:20

’’گرم ہوجاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو‘‘،غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔انہوںنے غزہ کے سانحہ کے بعد اپنے ٹویٹ میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اوران کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنیوالے فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سینکڑوں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ہے ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرے۔انہوںنے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے۔اہل پاکستان اسرائیل کے ناجائزقبضے کیخلاف فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے فلسطین کے سانحہ کے بعد ٹویٹ کیا،انہوںنے شاعری کی زبان میں اپنے جذبات اوراحساسات کا اظہار یوں کیاہے۔گرم ہوجاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو۔۔۔تھر تھر اتا ہے،جہان چار سوو رنگ وبو۔۔۔زربت پہیم سے ہوجاتا ہے آخر پاش پاش۔۔۔حاکمیت کا بت سنگین،دل و آئینہ رو۔

متعلقہ عنوان :