Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ کا 4 برس کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

29 اپریل کو لاہور میں عظیم و الشان جلسے میں بتاوں گا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا: عمران خان کی لاہور میں پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 مارچ 2018 17:40

تحریک انصاف کے سربراہ کا 4 برس کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ کا 4 برس کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لاہور کے یتیم خانہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 الیکشن کا سال ہے۔عمران خان نے 29 اپریل کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جلسہ کر کے ثابت کریں گے کہ پنجاب پی ٹی آئی کا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران عمران خان نے 4 برس کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ عمران خان نے اگلے ماہ کی 29 تاریخ کو لاہور کے تاریخی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ 29 اپریل کے جلسے میں بتائیں گے کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کیخلاف چل رہے نیب کیسز اختتامی مراحل میں ہیں۔ ان کیسز کے فیصلے اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے تک آ جانے کا امکان ہے۔ اسی باعث عمران خان نے شریف خاندان کو ہونے والی ممکنہ سزا کے بعد لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات