ملتان میں پاکستان کی تاریخ کی ایک اور مہنگی ترین شادی

اس مرتبہ بات غیر ملکی کرنسی نچھاور کرنے سے بھی کہیں آگے بڑھ گئی، محمد عربی قریشی نامی دلہے پر غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور قیمتوں کپڑے نچھاور کر دیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 مارچ 2018 17:07

ملتان میں پاکستان کی تاریخ کی ایک اور مہنگی ترین شادی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2018ء) ملتان میں پاکستان کی تاریخ کی ایک اور مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا تاریخی شہر پاکستان کی مہنگی ترین شادیوں کیلئے خاصا مشہور ہوگیا ہے۔ یہاں ہونے والی شادیوں میں کبھی تو غیر ملکی کرنسی کھلے عام دلہے پر نچھاور کی جاتی ہے تو، کبھی دلہے میاں لیموزین اور دیگر مہنگی ترین گاڑیوں پر بارات لے کر دلہن کے ہاں پہنچتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب ایک مرتبہ پھر ملتان میں پاکستان کی تاریخ کی ایک اور مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ بات غیر ملکی کرنسی نچھاور کرنے سے بھی کہیں آگے بڑھ گئی۔ ملتان کے علاقے حرم گیٹ میں ہونے والی ایک شاد کے دوران جب بارات وہاں پہنچی تو محمد عربی قریشی نامی دلہے پر غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور قیمتوں کپڑے نچھاور کر دیے گئے۔ دلہے پر اسکے بھائیوں کی جانب سےغیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور قیمتوں کپڑے نچھاور کیے گئے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :