پیپلز پارٹی کسی سو موٹو کی و جہ سے نہیں بلکہ عوامی خدمت کی وجہ سے کام کر رہی ہے

صوبوں کو دئیے گئے اختیارات واپس لینے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن ہم اٹھارویں ترمیم پر حملہ برداشت نہیں کریں گے،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا سانگھڑ میں جلسے سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 مارچ 2018 17:00

پیپلز پارٹی کسی سو موٹو کی و جہ سے نہیں بلکہ عوامی خدمت کی وجہ سے کام ..
سانگھڑ (اردو پوائنٹ تازہ رتین اخبار۔31 مارچ 2018ء) چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا سانگھڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نام نہاد پارٹیاں ہیں۔دونوں نے ذاتی لڑائی میں پانچ سال گزار دئیے۔لیکن دونوں پارٹیوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔مخالفین نے گالی اور الزامات کی سیاست کی۔ان دونوں پارٹیوں کے پاس نہ تو عوام کی خدمت کا منشور ہے اور نہ ہی عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ موجود ہے۔

صرف پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی۔بلاول کا کہنا تھا کہ کسی سو موٹو کیو جہ سے نہیں بلکہ عوامی خدمت کی وجہ سے کام کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے غریبوں کو مفت علاج کی سہولت دی۔پیپلز پارٹی نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا۔ن لیگ کی پالیسیاں غریب دشمن ہیں۔ن لیگ کی پالیسی نے غریب عوام کو غریب سے غریب تر بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اور کرتی رہے گی۔

ہم نے سندھ میں تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائے۔غربت ختم کرنے کے لئے بلا سود خواتین کو قرضے فراہم کیے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں پتھر بھی اٹھاو تو بنیاد میں پیپلز پارٹی ملتی ہے۔بلاول بھٹو کا نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں عوام کو پیاسا چھوڑ کر جاتے ہیں۔لاہور کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں لیکن پینے کا صاف پانی نہیں مہیا کیا جاتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے لیکن سندھ کا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔وفاق سندھ کو پانی کے لئے ترسا رہا ہے۔ہم نے سند ھ میں 1700پاور پلانٹس لگائے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہسانگھڑ کو فنگشنل لیگ نے لا وارث چھوڑ دیا ہے۔سیاسی کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہو گا۔ن لیگ اٹھارویں تر میم پر حملے کر رہی ہے۔صوبوں کو دئیے گئے اختیارات واپس لینے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن ہم اٹھارویں ترمیم پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :