فٹ پاتھ سکول کیس ،

سپریم کورٹ کا حکومت سندھ کو ایک ہفتے میں معاملے حل کرنے کا حکم بچوں کو فٹ پاتھ پر پڑھنے نہیں دیں گے،بچوں کا مستقبل ہمارے لیے بہت اہم ہے ،چیف جسٹس کے دوران سماعت ریمارکس

ہفتہ 31 مارچ 2018 16:38

فٹ پاتھ سکول کیس ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں میں قائم فٹ پاتھ اسکول کیس کی سماعت،، عدالت نے محکمہ تعلیم اور سندھ حکومت کو این جی او کی خاتون کے ساتھ ایک ہفتے میں میٹنگ کر کے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں میں قائم فٹ پاتھ اسکول کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔

درخواست گذار سید ہ انفاس شاہ زیدی نے موقف اختیار کیا کہ ہم حکومت سے اچھا کام کر رہے ہے مجھے کسی کی بھی سپورٹ نہیں ہے میں غریب بچوں کو فری میں تعلیم دیتی ہوں۔600 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں ۔, ڈھائی سو بچوں کو مارشل آرٹ کی تربیت بھی دے رہے ہیں ۔میں کچرا اٹھانے والے بچوں کو پڑھا رہی ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں کو فٹ پاتھ پر پڑھنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

بچوں کا مستقبل ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ بچوں کے لیے جلد سے جلد عمارت بنائے جائے ۔بچوں کو تعلیم کے لئے مناسب سہولت فراہم کی جائے۔عدالت نے محکمہ تعلیم اور سندھ حکومت کو این جی او کی خاتون کے ساتھ ایک ہفتے میں میٹنگ کر کے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ایک ہفتے کے اندر معاملہ حل کر کے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔میٹنگ کے لئے بیرسٹر صلاح الدین کی سربراہی میں عدالت نے کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔