مجھے اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے ،ْ تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس ضرور آؤں گی ،ْ ملالہ یوسفزئی

سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کے باعث یہاں امن قائم ہوا، اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے، تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس آؤں گی ،ْ خطاب

ہفتہ 31 مارچ 2018 15:45

مجھے اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے ،ْ تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ مجھے اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے اور میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس ضرور آؤں گی۔

(جاری ہے)

کیڈٹ کالج سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ میں ساڑھے 5 سال بعد سوات آئی ہوں، یہاں پہنچ کر میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں، سوات جنت کاٹکڑا ہے، سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کے باعث یہاں امن قائم ہوا، اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے، تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس آؤں گی۔واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :