مریم نوازنے وزیر اعظم شاہد خاقان کو ایسی کیا امیددلائی کہ ان کا رویہ اچانک تبدیل ہو گیا؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 مارچ 2018 15:05

مریم نوازنے وزیر اعظم شاہد خاقان کو ایسی کیا امیددلائی کہ ان کا رویہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مارچ 2018ء)معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو یہ امید دلائی ہے کہ اگلی بار ن لیگ کی حکومت ہوئی تو وزارت عظمی کی سیٹ شاہد خاقان عباسی کے حوالے کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد مالک کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے رویے میں کافی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

پہلے ان کارویہ نرم ہوتا تھا او ر پھر ان کی کے رویہ اچانک سخت ہو گیا۔لیکن شاہد خاقان عباسی کے اس رویے میں تبدیلی ایک خاص وجہ سے آئی ہے۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ ا س وقت مسلم لیگ ن سے وزارت عظمی کے لئے وزیر اعلی شہباز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امیدوارہیں۔

(جاری ہے)

اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے رویہ میں بہت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔

کیونکہ شاہد خاقان عباسی کو اس بات کا یقین دلایا جا رہا ہے کہ اگلی بار ان کو ہی وزیر اعظم بنایا جا ئے گا۔اور شاہد خاقان عباسی کو یہ امید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےدلائی ہے۔تو آئیندہ انتخابات میں اگر مسلم لیگ ن جیت جاتی ہے تو پھر وزارت عظمی کے لئے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے :