Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکنان نے مجھے ماں کا خطاب دیا، میرا ضمیر نہیں مانتا کہ انہیں کہوں نیا پاکستان بن رہا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 مارچ 2018 14:20

پی ٹی آئی کے کارکنان نے مجھے ماں کا خطاب دیا، میرا ضمیر نہیں مانتا کہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ مجھے نیا پاکستان بنتا نظر نہیں آ رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نارا ض رہنما فوزیہ قصوری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے انہیں ماں کا خطاب دیا۔

(جاری ہے)

میرا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں خود کو پی ٹی آئی کی ماں کا خطاب دینے والے بچوں سے کہوں کہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔

قوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ مجھے خود نیا پاکستان بنتے نظر نہیں آ رہا۔اور یہ جو فصلی بٹیرے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ان کو ووٹرز ووٹ نہیں دیں گے۔کیونکہ یہ پہلے ہی مسترد کیے جانے والے لوگ ہیں۔قوزیہ قصوری نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :